9 جولائی 2015 - 13:23
داعش نے کویتی عورتوں کو کنیز بنانے کی دھمکی دی

داعش نے کویتی عورتوں کو کنیز بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کویتی عورتیں داعش کے گروہ میں شامل ہو جائیں ورنہ انھیں کنیز بنا لیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسئلہ نیوز کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کویتی عورتوں کو کنیز بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کویتی عورتیں داعش کے گروہ میں شامل ہو جائیں ورنہ انھیں کنیز بنا لیا جائے گا۔

کویت کے اخبار السیاسۃ کے مطابق کویت کی بعض عورتوں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ ایسے پیغام موصول ہوئے ہیں جن میں داعش دہشت گردوں نے انھیں تنظیم کا رکن بننے کی دعوت دی ہے اور اگر کویتی عورتوں نے داعش کا رکن بننے سے انکار کیا تو انھیں کنیز بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق ایس ایم ایس اردن کے نمبروں سے بھیجے گئے ہیں جن کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲